خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے ماہ میں داخل


پشاور:  یبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے ماہ میں داخل ہو گئی۔ پشاور سمیت صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ تمام سروسز بند ہیں، جہاں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی ایک ماہ سے ویران ہے،۔مریض اور ان کے تیمار دار کہتے ہیں ڈاکٹروں اور حکومت دونوں نے انہیں بے اسرا چھوڑ دیا ہے۔ فریاد کریں تو کس سے کریں۔

یہ بھی پڑھیں: صحت اصلاحات پر خیبر پختونخوا کے ہڑتالی ڈاکٹروں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا

پشاورکے علاقے بڈھ بیرکا رہائشی مراد خان جسے پتے کا عارضہ لاحق ہےعلاج کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا لیکن کسی مسیحا کو نہیں پایا تو کھلے آسمان تلے انتظار کرنے لگا۔
ایک طرف صحت اصلاحات کے لیے حکومت نئے ایکٹ پر ڈٹی ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف ڈاکٹروں کی ڈھٹائی بھی جاری ہے۔


متعلقہ خبریں