حزب اختلاف کی رہبر کمیٹی اور حکومت کے درمیان معاہدہ طے پا گیا


اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی رہبر کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے اور اب وہ اپنا آزادی مارچ لے کر ڈی چوک نہیں آئیں گے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے انچارج پرویز خٹک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کی رہبر کمیٹی سے معاہدہ طے پا گیا ہے اور حزب اختلاف پشاور موڑ گراؤنڈ میں اپنا پرامن جلسہ کرے گی جبکہ حکومت کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔

انہوں نے کہا کہ رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آزادی مارچ ریڈ زون میں داخل نہیں ہو گا اور اگر حزب اختلاف اپنے وعدے پر پورا اترے گی تو اسلام آباد سے کنٹینر بھی ہٹا دیے جائیں گے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ حزب اختلاف نے وزیر اعظم کے استعفیٰ یا نئے انتخابات کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ اگر حزب اختلاف بیٹھنا چاہتی ہے تو بیٹھے ہمیں پرامن احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں آزادی ملین مارچ کا قافلہ ریڈ زون میں داخل نہیں ہو گا، اکرم دُرانی

انہوں نے کہا کہ احتجاج کر حزب اختلاف کا جمہوری حق ہے، ہمارا حزب اختلاف سے صرف جگہ کے معاملے پر ڈیڈ لاک تھا اور رہبر کمیٹی والوں نے ہماری بات مان لی ہے۔


متعلقہ خبریں