ملک کے شمالی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

اس کے علاوہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 51  فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

شہر قائد کراچی کی بات کریں تو وہاں نمی کا تناسب 38  فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

پشاور میں نمی کا تناسب 79 فیصد تک رہے گا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا۔

کل ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں  کالام 01، استور 01، گوپس، ہنزہ اور قلات میں 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں