نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز

نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کا وقت ختم، جیل روانہ

فائل فوٹو


لاہور:سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی طبیعت چھٹے روز بھی بدستور ناساز ہے اور ان کو پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ کے ساتھ انجائنا کی تکلیف کا بھی سامنا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ نواز شریف کا مزید علاج سروسز یا کسی نجی اسپتال میں کرانے کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے اسپتال کی تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا معائنہ کیا جبکہ ان کی صاحبزادی اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز بھی والد کی تیمار داری کے لیے اسپتال میں موجود ہیں۔

آج بھی سیاسی شخصیات نواز شریف کی تیمارداری کیلیے ہسپتال آئیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں دل کا دورہ پڑنے کا انکشاف ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کا ٹریپ آئی اور ٹریپ ٹی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور سابق وزیراعظم کو خون پتلا کرنے والی ادویات شروع کرادی ہیں۔

دو روز کے دوران اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ مختلف کیسز میں سابق وزیراعظم کی ضمانتیں منظور کرچکی ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض 29 اکتوبر تک منظور کی تھی۔

جمعے کے روز لاہور ہائی کورٹ نے بھی چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں معروف سیاسی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی جس کا تحریری فیصلہ کل جاری کیا گیا۔


متعلقہ خبریں