اسلام آباد پولیس کی مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرنے کی تردید


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے يو آئی ف) کے رہنما و سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ کی اسلام آباد سے گرفتاری کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنزاسلام آباد پولیس نے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے بارے میں سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہنما جے یو آئی ف کی گرفتاری کے بارے میں نہ ہی کہیں چھاپہ مارا ہے اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب پارٹی کے اسلام آباد کے امیر عبدالمجید ہزاروی نے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح مفتی کفایت اللہ کو ای الیون تھری مسجد طوبہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا جو ایک دوست کے فلیٹ پر قیام پذیر تھے۔

عبدالمجید ہزاروی کے مطابق مفتی کفایت اللہ کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتاری کرکے ہری پور جیل بھجوا دیا گیا ہے اور اس وقت بھی وہ وہیں پر موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں