خورشید شاہ طبیعت خرابی کے بعد اسپتال منتقل


سکھر: آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) سکھر کی زیر حراست پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کو امراض قلب اسپتال داخل کر لیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق خورشید شاہ کو عدالتی احکامات کے بعد طبی معائنے کیلئے منتقل کیا گیا۔

خورشید شاہ کا بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال داخل کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت کے احکامات پر پیپلزپارٹی کے رہنما کو سخت سیکیورٹی میں طبی معائنے کے لیے این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کو بلڈ پریشر اور ذیابطیس کے امراض لاحق ہیں اور ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔

نیب نے گزشتہ ماہ پی پی پی کے سینیئر رہنما کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے سکھر منتقل کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ خورشید شاہ پر کوآپریٹو سوسائٹی میں بنگلے کیلئے ایمنسٹی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرایا۔

ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ نے ہوٹل، پیٹرول پمپس اور بنگلے فرنٹ مین اور بے نامی داروں کے ناموں پر بنائے۔


متعلقہ خبریں