’آگے بڑھنے کے لئے ہمیں اجتماعی سوچ کے ساتھ چلنا ہو گا‘



کراچی: صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی نے کہا ہے کہ انفرادی سوچ سے کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، آگے بڑھنے کے لئے ہمیں اجتماعی سوچ کے ساتھ چلنا ہو گا۔

پیف کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے جن لوگوں کو نوازا ہے انہیں چاہیئے کہ وہ معاشرے کی بہتری و ترقی کے لئے آگے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ  1992 میں یہ طے ہوا تھا کہ فلم کو صنعت کا درجہ دیا جائے گا تاہم ابھی تک ایسا نہیں ہو پایا، میری گزارش ہے کہ فلم کو جلد از جلد صنعت کا درجہ دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اینیمیشن کا شعبہ فلم کی صنعت کو بہت آگے لے کر جا سکتا ہے، آج کل کی نوجوان نسل میں بہت قابلیت ہے، انہیں چاہئے کہ اس شعبے کا کام سیکھ کر آگے آئیں۔

صدر ہم نیٹ ورک کا کہنا تھا کہ اگر ہم سب مل کر اینیمیشن کے شعبے کو آگے لے کر چلیں گے تو اس سے روزگار کے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نیٹ ورک نے اسکرین پلے کے لئے ورک شاپ کا انعقاد کیا تھا جس میں باہر سے ماہرین کی خدمات لی گئیں تھیں کیونکہ ہمارے ہاں یہ شعبہ کافی کمزور ہے۔


متعلقہ خبریں