نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 25 ہزار رہ گئی

نواز شریف کی صحت کے متعلق میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھیج دی گئیں

لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز ہے جبکہ ان کے پلیٹ لیٹس میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔

اسپتال ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ دل کی ادویات کے استعمال سے پلیٹ لٹس کی تعداد کم ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 45 ہزار ہوگئی تھی جو کہ اب کم ہوکر 25 ہزار ہوگئی ہے۔

دل کے دورے کے بعد سابق وزیراعظم کو ہیپرین نامی گولی بھی دی گئیں تاکہ ان دل پر سے دباؤ کم ہوسکے۔

ذرائع نے بتایا کہ گولی کو میڈیکل بورڈ نے روک دیا ہے جس کے بعد نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو ایمونو گلوبلین کا انجکشن بھی لگایا گیا یے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں دل کا دورہ پڑنے کا انکشاف ہوا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کا ٹریپ آئی اور ٹریپ ٹی ٹیسٹ مثبت آئے ہیں اور سابق وزیراعظم کو خون پتلا کرنے والی ادویات شروع کرادی ہیں۔

دو روز کے دوران اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ مختلف کیسز میں سابق وزیراعظم کی ضمانتیں منظور کرچکی ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی ضمانت 20 لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض 29 اکتوبر تک منظور کی تھی۔

جمعے کے روز لاہور ہائی کورٹ نے بھی چودھری شوگر ملز منی لانڈرنگ کیس میں معروف سیاسی رہنما کی ضمانت منظور کی تھی جس کا تحریری فیصلہ کل جاری کیا گیا۔


متعلقہ خبریں