سکھر میں دکاندار کا بچے پر بدترین تشدد، دکاندار گرفتار

سکھر میں دکاندار کا بچے پر بدترین تشدد، دکاندار گرفتار

سکھر: موبائل فون چوری کے الزام میں بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے پر دکاندار کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

سکھر کے علاقہ محراب پور میں مبینہ چوری کے الزام میں دکاندار مسعود چنہ نے بچے کو چارپائی سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ جس کی وجہ سے بچے کی ٹانگیں اور پاؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

تشدد کے باعث بچے کی حالت بھی غیر ہو گئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

محراب پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم دکاندار مسعود چنہ کو حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا۔

گزشتہ ہفتہ پنجاب کے علاقے اوکاڑہ میں بھی ایک شخص نے بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ سفاک ملزم کے تشدد سے بچے تڑپتے رہے اور زاروقطار روتے رہے لیکن ملزم کو ذرا بھر ترس نہ آیا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان کی ہلاکت کے خلاف ورثا کا احتجاج

بعد ازاں ملزم کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔


متعلقہ خبریں