امریکی ریاست کیرولینا میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 14 زخمی

امریکی ریاست کیرولینا میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 14 زخمی

فوٹو: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی


واشنگٹن: امریکہ کی ریاست کیرولینا میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیرولینا کے شہر گرین ویل میں ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کمیپس میں پیش آیا جہاں ہوم کمنگ پارٹی جاری تھی جس میں طلبا کی بہت بڑی تعداد شریک تھی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تقریب کا انتظام طلبا کی جانب سے خود ہی کیا گیا تھا اور یورنیورسٹی انتظامیہ سے اجازت نہیں لی گئی تھی۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فائرنگ کا واقعہ غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے پیش آیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے تاہم انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

اس سے قبل بھی امریکی دارالحکومت میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور کئی کو زخمی کر دیا تھا۔ واقعہ وائٹ ہاؤس سے کچھ فاصلے پر پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں میکسیکو میں فائرنگ سے 14 پولیس اہلکار ہلاک

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے جو امریکی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر ایک سوالیہ نشان بن گیا ہے۔


متعلقہ خبریں