امریکی گلوکارہ نکی میناج نے ’شادی‘ کرلی


نیو یارک: معروف امریکی گلوکارہ نکی میناج نے بظاہر شادی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پیر کے روز انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک کلپ پوسٹ کی جس میں ایسی کیپس دکھائی گئیں جن پر برائڈ یعنی دلہن اور گروم یعنی دولہا لکھا ہوا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

???????? Onika Tanya Maraj-Petty 10•21•19

A post shared by Barbie (@nickiminaj) on

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اپنا نام اونیکا تانیا مراج پیٹی بتایا جو کہ شادی کے بعد بظاہر ان کا نیا نام ہے۔

اس پوسٹ کے بعد امریکی میڈیا میں یہ خبریں سرگرم ہیں کہ معروف گلوکارہ نے اپنے بوائے فرینڈ کینتھ پیٹی سے شادی کرلی ہے۔

پوسٹ پر گلوکارا کرسٹینا ایگولیرا اور اداکارہ لا لا انتھونی سمیت دیگر کئی افراد نے نکی میناج کو مبارک باد دی۔

میناج اور پیٹی کے درمیان تقریباً ایک سال قبل رشتہ استوار ہوا تھا۔

ہالی وڈ میں خاموشی سے شادی کا یہ رواں سال پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل معروف اداکارہ جینیفر لارنس نے 34 سالہ آرٹ ڈائریکٹر کک مارونی سے شادی کی تھی۔

29 سالہ آسکر انعام یافتہ اداکارہ نے شادی کی تقریب میں صرف 150 افراد کو ہی مدعو کیا جبکہ اس کو میڈیا کی کوریج سے بھی دور رکھا گیا۔


متعلقہ خبریں