مولانا کے کنٹینر میں کون سی سہولیات دستیاب ہیں؟

آپ ہمارے شکنجے میں ہیں،پہلے خود کو چھڑاؤ، پھر احتساب کی بات کرنا: فضل الرحمان

کوئٹہ: آزادی مارچ کے سلسلے میں مولانا فضل الرحمان کے کنٹینر کو خصوصی طور پر جاپان سے منگوایا گیا ہے۔

کنٹینر کے مولانا فضل الرحمان والے حصے میں فریج، کچن، الماری اور چھ افراد کے آرام کی گنجائش ہے۔

بلوچستان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا عبدالوسیع کے مطابق کنٹینر میں باتھ روم اور ٹی وی کی سہولت بھی موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کنٹینر کوئٹہ سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگیا جس میں ایئر کنڈیشن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

مولانا فضل الرحمان ملتان سے کنٹینر کو آرام کے لیے استعمال کریں گے۔

اس سے قبل جے یو آئی ف نے کراچی سے وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ لئے آج اپنے آزادی مارچ کا آغاز کر دیا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اعلان کردہ آزادی مارچ کی حمایت حزب اختلاف کی بڑی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کر رہی ہیں۔

گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اعلان کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ جہاں جہاں سے گزرے گا وہاں پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما ان کا استقبال کریں گے۔

آزادی مارچ حیدرآباد، سکھر، گھوٹکی سے ہوتا ہوا پنجاب میں داخل ہو گا، قافلہ فورٹ منر و کے پہاڑی سلسلوں سے گزرتا ہوا ڈیرہ غازی خان، ملتان اور پھر بذریعہ لاہور اسلام آباد پہنچے گا۔


متعلقہ خبریں