سمندری طوفان کا خدشہ: ایمرجنسی نافذ کردی گئی

سمندری طوفان کا خدشہ: ایمرجنسی نافذ کردی گئی

کراچی: سمندری طوفان کے خدشے کے پیش نظر فشرمین کوآپریٹوسوسائٹی نےایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے سمندر میں موجود تمام ماہی گیروں کو فوری طور پر واپس آنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

کراچی سے سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا

ناصر خان سیکورٹی انچارج نے اس ضمن میں ہم نیوز کوبتایا کہ تین دن تک کے لیے سمندر میں جانے اور شکار کرنے پہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندر میں پہلے سے موجود 132 ماہی گیروں کو پیغامات بھیج دیے گئے ہیں کہ وہ فوری طور پر واپس آجائیں۔

ہم نیوز کو فشرمیں کوآپریٹو سوسائٹی نے بتایا ہے کہ 100 سے زائد کشتیاں محفوظ مقامات پر پہنچ گئی ہیں جب کہ 112 گہرے سمندر میں موجود کشتیوں کو بھی واپس بلایا گیا ہے۔

سیکورٹی انچارج نے بتایا کہ ممکنہ سمندری طوفان سے محفوظ رہنے کے لیے فوری طور پراقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں فش ریز، ابراہیم حیدری، کیٹی بندر، بدین، کھاروچھال اوربلوچستان کی ساحلی پٹی پراعلانات بھی کروائےجارہے ہیں۔

سمندری طوفان، ائر ایمبولینس کی مدد سے ماہی گیروں کی تلاش جاری

ہم نیوز سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اور اہل خانہ کی حفاظت کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔

ناصرخان سیکورٹی انچارج نے خبردار کیا کہ انتظامیہ کی بات نہ ماننے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ہم نیوز کے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ ماہی گیروں کی کشتیاں بھی بند کرکے ان کے لائسنس معطل بھی کیے جا سکتےہیں۔


متعلقہ خبریں