امریکی صدر نے ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کر دی

امریکی صدر نے ابوبکر البغدادی کی موت کی تصدیق کر دی

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے داعش سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابوبکر البغدادی کو امریکی فورسز نے اسپیشل آپریشن میں ہلاک کیا۔ ابوبکر البغدادی نے خود کو خودکش جیکٹ کے ذریعے اڑایا جس میں 3 بچے بھی ہلاک ہوئے تاہم اس امریکی آپریشن کے دوران 11 بچے محفوظ رہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ ہفتے قبل ابوبکر البغدادی کی رہائش کا معلوم ہوا تھا اور ایک ماہ پہلے رہائش کے بارے میں اشارے ملے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی افواج 2 گھنٹے تک البغدادی کے کمپاونڈ میں رہیں جہاں البغدادی کے کئی ساتھی بھی مارے گئے جبکہ اس آپریشن کے دوران کوئی امریکی فوج ہلاک نہیں ہوا۔ موقع پر ہی البغدادی کا ڈی این اے کیا گیا اور موت کے 15 منٹ بعد ہی البغدادی کی موت کی تصدیق ہو گئی۔

امریکی صدر نے روس، ترکی، عراق اور شام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات امریکہ اور دنیا کے لیے بہترین رات تھی۔ روس نے آپریشن کے لیے فضائی حدود دے کر ہم سے اچھا برتاو کیا تاہم انہیں آپریشن کی نوعیت کا علم نہیں تھا۔ آپریشن کے لیے کردوں نے بھی اہم معلومات دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے نائب صدر مائیک پنس اور دیگر کے ہمراہ آپریشن دیکھا جس میں 8 ہیلی کاپٹرز بھی استعمال ہوئے تھے۔ کمپاونڈ میں داخلے کے لیے امریکی فوجیوں کو محض چند سیکنڈز لگے۔

یہ بھی پڑھیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر امریکی اراکین کانگریس متحرک

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آج کا دن یاد دہانی ہے کہ امریکہ داعش کے باقی ماندہ دہشت گردوں کا پیچھا کرتا رہے گا جلد مارے گئے البغدادی کے حامیوں کی حتمی تعداد بھی بتا دی جائے گی۔ ابوبکر البغدادی کے پیشرو پر بھی امریکہ نظر رکھے ہوئے ہے۔


متعلقہ خبریں