ہمت ہے تو غزنوی بننا پڑے گا، سینیٹر سراج الحق

آئندہ انتخابات میں یوتھ کے ذریعے سرپرائز دیں گے، سراج الحق

گجرات: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ تقاریرسے کبھی کسی قوم کو آزادی نہیں ملی ہے۔ انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ اگر آپ میں ہمت ہے تو آپ کو غزنوی بننا پڑے گا۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کے لیے صرف تین کام کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اول یہ کہ عمران خان نے کہا کہ ہر جمعہ کو آدھا گھنٹہ احتجاج کیا جائے گا، دوئم یہ کہ سیاہ پٹی باندھ کر احتجاج کریں اور سوئم یہ کہ آج انہوں نے آزادی کے نام پر پودا لگا دیا۔

ابھی تو سہ روزہ بھی نہیں لگایا اور حکومت گھبرا گئی ہے، سراج الحق

ہم نیوز کے مطابق گجرات میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ کشمیر بچاؤ مارچ سے خطاب میں سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم  نے کہا تھا کہ وہ ٹیپو سلطان بنیں گے لیکن ان کا کشمیریوں سے سلوک پچھلی حکومتوں جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پرجوحکومت لائی گئی اس ’تبدیلی سرکار‘ کی پالیسیاں بھی پاکستان پیپلزپارٹی والی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ وہی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جنرل پرویزمشرف والی پالیسیاں چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کی کابینہ کو دیکھیں تو ایک پرویز مشرف نہیں ہیں باقی سارے لوگ مشرف دور کے بیٹھے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت لڑکھڑا رہی ہے اور وزیراعظم ڈرے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا نے عمران خان کو یہی سمجھایا ہوگا کہ اگرآپ نے اس خطے کو جنگ سے بچایا تو ہم آپ کو نوبل پرائز انعام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ بین الاقوامی دنیا دھوکہ دیتی ہے۔

پاکستان کی بقا کی لڑائی سری نگر میں لڑنا ہو گی، سراج الحق

یوم سیاہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچنے کے بعد اپنے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ یہ جنگ ہم نے کرنی ہے اور ساری جدوجہد اپنے بازوؤں پر کرنی ہے۔ انہوں ںے الزام عائد کیا کہ مجھے افسوس ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے خاموشی اختیار کی ہے۔

 


متعلقہ خبریں