ٹوکیو اولمپکس، پاکستان کی ہاکی ٹیم باہر ہو گئی

ٹوکیو اولمپکس، پاکستان کی ہاکی ٹیم باہر ہو گئی

لاہور: پاکستان کی ہاکی ٹیم ہالینڈ سے شکست کے بعد ٹوکیو اولمپکس سے باہر ہو گئی۔

پاک ہالینڈ کے دوسرے کوالیفائنگ میچ میں ہالینڈ نے پاکستان کو ایک صفر سے شکست دے دی اور 3 بار گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی ہاکی ٹیم مسلسل دوسری بار اولمپکس سے باہر ہو گئی۔

ہالینڈ کی ٹیم میچ پر پوری طرح‌ حاوی رہی اور 6 گول اسکور کیے جبکہ قومی ٹیم صرف ایک گول اسکور کرسکی۔

ہالینڈ کی جانب سے کیلرمین بجورن، وین در ویدرن منک، پیٹرس ٹیرنس اور جینسن جیپ نے گول اسکور کیے، پاکستان کی جانب سے میچ کے آخری کوارٹر میں‌ واحد گول رضوان علی نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، سری لنکا کو آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرت ناک شکست

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان میچ 4، 4 گول سے برابر رہا تھا اور آج پاکستان کو ٹوکیو اولمپکس میں جگہ بنانے کے لیے میچ جیتنا لازمی تھا۔


متعلقہ خبریں