سندھ کی ساحلی پٹی میں بارش کا امکان

فائل فوٹو


اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے سوموار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

شام/رات کے وقت سندھ کی ساحلی پٹی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کی صبح درجہ حرارت21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ سے 28 تک جانے کا امکان ہے تاہم موسم خشک رہے گا۔

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم کوئٹہ، قلات اور زیارت کے اضلاع میں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سوموار کے روز صوبہ سندھ کے اضلاع ٹھٹہ، حیدرآباد، میٹھی اور کراچی میں مطلع ابر آلود رہے گا تاہم دیگر علاقوں کا موسم خشک ہوگا۔ شام کے بعد  سندھ کی ساحلی پٹی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کیساتھ اور گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور پنجاب کے اکثر اضلاع میں آج موسمم خشک رہے گا تاہم شام کے وقت خنکی میں اضافہ ہوگا۔

گزشتہ 24 کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا تاہم میرپور خاص ڈویژن میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔


متعلقہ خبریں