اسٹاک مارکیٹ میں 204 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا اختتام 204 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 861 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے ملا جُلا رجحان رہا اور بعد ازاں مارکیٹ کے اختتام تک کاروبار مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا رہا۔

اسٹاک مارکیٹ کا آغاز 33 ہزار 657 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی 110 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں مارکیٹ فوراً ہی منفی زون میں چلی گئی اور 81 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 576 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس تک کا بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس 34 ہزار 7 پوائنٹس تک پہنچ گئی تھی۔ البتہ کاروبار کا اختتام 204 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے 91,187,230 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,471,433,794 بنتی ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔

جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 762 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں