نواز شریف کی طبیعت بدستور ناساز

نواز شریف نے فیصلہ سننے کے بعد خاموشی اختیار کی اور پھر کہا۔۔۔!

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف سات روز سے لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی طبیعت ابھی بھی ناساز ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نواز شریف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کی صحت کے معاملہ پر ڈاکٹرز کی تشویش بڑھنے لگی ہے کیوں کہ پلیٹ لیٹس کے لیے لگائے جانے والے انجکشنز اور اسٹیرائیڈز نواز شریف کے لیے مزید طبی مسائل کھڑے کرنے لگے ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ انجکشنز اور اسٹیرائیڈز کے باعث نواز شریف کے گردوں ہر اثر ہونے لگا جس کے بعد ٹیسٹ کرائے گئے جن کی رپورٹس تسلی بخش نہیں آئیں۔

میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ دل کےعارضے کی ادویات کی وجہ سے پلیٹ لیٹس میں کمی ہوئی تھی۔

نواز شریف کو دل کے دورے کے بعد دی جانے والی دوا ہیپارین بند کردی گئی تھی جس کے بعد ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھ جائے گی۔


متعلقہ خبریں