بین الاقوامی سولر پینل کمپنیوں کا پاکستان میں پلانٹس لگانے کا اعلان

بین الاقوامی سولر پینل کمپنیوں کا پاکستان میں پلانٹس لگانے کا اعلان

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے مطابق دنیا کی دو بڑی کمپنیاں سولر پینل بنانے کے پلانٹس پاکستان میں لگا رہی ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ چین کی بیٹری بنانیوالی دوسری بڑی کمپنی پاکستان میں Lithium بیٹری بنانے کا کارخانہ لگائے گی اور بیٹری پر چلنے والی بسیں بھی اپنے ملک میں بنیں گی۔

فواد چوہدری نے لکھا’سیاسی تماشبینی میں اچھی خبریں تو کھو جاتی ہیں لیکن مجھے خوشی ہے کہ بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

 

خیال رہے کہ فواد چوہدری حال ہی میں چین کا چھ روزہ دورہ مکمل کر کے آئیں ہیں۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق چین کے اشتراک سے پاکستان میں ہائی پاورڈ کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے زیراہتمام ہائی پاورڈ ٹیکنالوجی انڈسٹری قائم کی جائے گی۔

چائنا مشینری انجینیئرنگ کمپنی نے بھی اشتراک سے پاکستان میں شمسی توانائی کے پلانٹس قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔


متعلقہ خبریں