پی ایس ایل تھری کی ٹاپ ٹیم بڑا ہدف نہ دے سکی


دبئی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل تھری) کے 17ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کو جیت کے لیے 152 رنز کا ہدف دیا ہے۔

میچ کے آغاز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے ٹاس جیت کر سلطانز کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ڈیبیو ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ملتان کی ٹیم اننگ کا آغاز کرنے میدان میں آئی تو اوپنر بلے باز محض تین رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گے۔

اوپنر کمار سنگاکارا پہلی ہی گیند پرحسن خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پویلین کی راہ ناپتے نظر آئے۔

سنگا کارا کے بعد احمد شہزاد نے بھی مجموعی اسکور میں ایک رنز کا اضافہ کیا اور چلتے بنے۔

سلطان کپتان شعیب ملک ناقابل شکست 65 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے تین چھکے اور چار چوکے اپنے ریکارڈ میں لکھوائے۔

پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل کی سرفہرست ٹیم ملتان سلطانز ایونٹ میں اپنا ساتواں میچ کھیل رہی ہے۔

سلطانز نے اس سے قبل 6 میچز کھیلے ہیں جن میں ٹیم کو چار میں کامیابی ملی۔ ایک میچ میں شکست اور ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔

ایونٹ میں پہلی بار حصہ لینے والی ٹیم نو پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل کے گزشتہ دونوں ایونٹس کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

کوئٹہ نے اس سے پہلے ایونٹ میں پانچ میچز کھیلے ہیں۔ جن میں سرفراز الیون کو دو میچوں میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹیم اسکواڈ پر ایک نظر 

ملتان سلطانز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راونڈر شعیب ملک ٹیم ملتان کے کپتان ہیں۔

ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں کمار سنگا کارا(وکٹ کیپر) ، ڈیرن براوو، احمد شہزاد، کیرن پولارڈ، عمران طاہر، سہیل تنویر، شان مسعود، صہیب مقصود، محمد عرفان، جنید خان، کاشف بھٹی، محمد عرفان خان، محمد عباس، نکولس پورن، سیف بدر، عبداللہ شفیق، ہردوس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق، راس ویٹلے، تھیسارا پریرا اور ظہیر خان شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

کوئٹہ کے اسکواڈ میں کیون پیٹرسن، ریلے روسو، اسد شفیق، سعد علی، رمیز راجا، جیسن رائے، سعود شکیل، عمر امین، محمد نواز، جوفرا آرکر، جان ہیسٹنگ، شین واٹس، انور علی، محمد اعظم خان، حسن خان، میر حمزہ، راشد خان، راحت علی، فراز احمد، کرس گرین اور بین لافلین شامل ہیں۔

 

 


متعلقہ خبریں