سمندری طوفان ’کیار‘ اثر دکھانے لگا، کراچی کے رہائشی علاقوں میں پانی داخل


کراچی: بحرہ عرب میں بننے والا طوفان ’کیار‘ شدت اختیار کرنے لگا، کراچی کے سمندر میں لہریں انچی ہونے سے پانی ساحل کے ساتھ آباد رہائشی علاقوں میں داخل ہونے لگا۔ 

طوفان کیار سے کراچی کے سمندر میں اٹھنے والی لہروں کا پانی ڈیفنس ہاؤسنگ اٹھارٹی میں واقع گالف کلب میں داخل ہوگیا۔ ڈی ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ گالف کلب سے پانی کی نقاسی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کیار سے کراچی میں سمندر کی سطح بلند ہونے سے ساحلی حصوں کے ساتھ قائم رہائشی علاقوں کو نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے خبردار کیا تھا بحرہ عرب سے شمال مغرب کی طرف بڑتا ہوا سمندری طوفان مزید شدت اختیار کرسکتا ہے جس کے باعث 250 سے 230 کلو میٹر کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان  ظاہر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بحیرہ عرب میں سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا

محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ سمندری طوفان کے سبب کراچی شہر میں 45 کلو میٹر کی رفتار سے گرد آلود ہوائیں چلیں گیں۔ محکمہ موسمیات نے سندھ کی ساحلی پٹی میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمے کے مطابق حالیہ صورتحال میں سمندری طوفان سے پاکستان کی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں تاہم ماہی گیر گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔


متعلقہ خبریں