وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، آزادی مارچ کے حوالے سے بریفنگ


لاہور: وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس کے دوران انہیں آزادی مارچ کے حوالے سے حکومت پنجاب کے اقدامات پر بریف کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی صورتحال، انتظامی اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

عثمان بزدار نے اس حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے نواز شریف کے لئے اب تک اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم کو بریف کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو بہترین طبی سہولتیں دے رہے ہیں۔

ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سردار عثمان بزدار کی طلبی کے معاملے پر بھی مشاورت کی گئی۔

گورنر پنجاب سے بھی ملاقات

وزیر اعظم ننکانہ سے واپسی پر گورنر ہاؤس بھی گئے جہاں ان کے ہمراہ گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور اور سردار عثمان بزدار بھی تھے۔

گورنر پنجاب نے عمران خان کو گورنر ہاؤس بزنس پلان کے بارے بر یفنگ دی  اور گورنر ہاؤس میں جنگلہ لگانے اور دیگر امور سے آگاہ کیا۔

انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ گورنر ہاؤس کو اب اتوار کے ساتھ ساتھ ہفتے کے روز بھی عوام کیلئے کھولا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو بھی گورنر ہاؤس میں تقریبات کی اجازت دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں