پشاور: بی آر ٹی منصوبے میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف

بی آر ٹی میں سفر کرنا ہے تو ویکسین لگوائیں

فوٹو: فائل


پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کے کنٹریکٹر نے شہریوں کی زندگی داو پر لگادی ہے، منصوبے میں سیمنٹ کے ناقص گارڈرز نصب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع ہم نیوز کی حاصل کردہ دستاویز کے مطابق جولائی 2018 میں مسترد شدہ سیمنٹ گارڈز حیات آباد میں دوبارہ نصب کردیے گئے ہیں۔

ریچ تھری کےسیمنٹ  گارڈز دباؤ تجزیہ کے دوران ٹوٹ گئے تھے جس کے باعث انہیں استعمال کے لیے مسترد کر دیا گیا تھا۔

سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) اور بی آر ٹی کنسلٹنٹ نے ٹھیکہ دار کو گارڈرز تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

بی آر ٹی کنسلٹنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق ناقص گارڈرز کے استعمال کیے جانے کے باعث کسی بھی قسم کے نتائج کی ذمہ داری کنٹریکٹرپر عائد ہوگی۔

دستاویز میں یہ بھی تحریر ہے کہ پی ڈی اے کے ڈائریکٹر ریچ تھری نے ناقص گارڈرز استعمال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ہم نیوز کے رابطہ کرنے کے باوجود اس معاملہ پر ترجمان پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے موقف دینے سے گریز کیا ہے۔


متعلقہ خبریں