ڈاکٹروں کا نواز شریف کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے انکار

نواز شریف کی صحت کو سنگین خطرہ ہے، ڈاکٹر


لاہور: سروسز اسپتال کے ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ نواز شریف کی صحت کو سنگین خطرہ ہے، یہ رسک نہیں لے سکتے، مختلف بیماریوں کے علاج سے طبی پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم میں پلیٹ لٹس کی مقدار کم ہونے کی وجہ کا تاحال پتہ نہیں لگایاجاسکا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ عارضہ قلب کی دوائی پلیٹ لٹس اور پلیٹ لٹس کی دوائی دل کے علاج کے لئے پیچیدگی پیدا کررہی ہے جبکہ شوگر اور گردوں کی صورتحال بھی ٹھیک نہ نہیں۔

ان کے مطابق پلیٹ لٹس بڑھانے کے لئے اسٹیرائیڈز نے شوگر لیول بڑھادیا، اگر ان کی تعداد 25 ہزار ہو تو ڈاکٹر مریض کو دل کی دوائی نہیں دے سکتے۔

ذرائع کے مطابق دل میں اینزائمز کی تعداد میں اضافہ ایک اور مستقل خطرہ بن چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کو نواز شریف کی مختلف بیماریوں کے علاج میں طبی مشکلات کا سامنا ہے۔

اس سے قبل نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں نے اگلے 48 گھنٹے تشویش ناک قرار دے دیے تھے۔


متعلقہ خبریں