نواز شریف کے ناخن تراشنے پر پابندی عائد: پورے جسم کے اسکین کا فیصلہ

نوازشریف: بیماری کی تشخیص نہیں ہوسکی، ڈاکٹروں نے مزید قیام کا مشورہ دے دیا

اہور : ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناخن تراشنے پر پابندی عائد کردی ہے البتہ الیکٹرک شیور سے شیو بنانے کی اجازت ملنے پر انہوں نے شیو بنوائی ہے۔ ڈاکٹروں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے پورے جسم کا اسکین (Pet Scan) کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باڈی اسکین سے جسم کے متاثرہ حصوں کی بابت معلومات حاصل ہوں گی۔

نواز شریف کی صحت، اگلے 48 گھنٹے تشویشناک قرار

ہم نیوز کے مطابق نواز شریف کے علاج کے لیے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ کا اجلاس ختم ہونے کے بعد سربراہ بورڈ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 25 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کی تعداد اس وقت 28000 ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلیٹ لیٹس کی تعداد میں تین ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

سربراہ میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ امیون گلوبلین انجیکشن کا کورس بھی آج مکمل ہورہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حالت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

پروفیسرڈاکٹر محمود ایازنے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا کہ نواز شریف کےگردوں کا نظام بہتر ہورہا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پلیٹ لیٹس کی تعداد معمول پر آنے تک وہ اسپتال ہی میں قیام کریں گے۔

ڈاکٹروں کا نواز شریف کو اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے انکار

ہم نیوز نے اس سے قبل اسپتال ذرائع سے بتایا تھا کہ نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں نے آئندہ 48 گھنٹے تشویشناک قراردیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے ڈاکٹروں کی تشویش بڑھنے لگی ہے کیوں کہ پلیٹ لیٹس کے لیے لگائے جانے والے انجکشنز اور اسٹیرائیڈز مزید طبی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں