عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، بلاول بھٹو زرداری



اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پمز اسپتال میں اپنے والد آصف علی زرداری کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج آصف علی زرداری سے اسپتال میں ملاقات ہوئی ہے۔ آصف علی زرداری کو علاج کی تمام سہولیات ملنی چاہیئیں یہ ان کا حق ہے اور جج نے بھی حکم دیا تھا کہ آصف علی زرداری کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو اسپتال میں تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں لیکن ان کے ذاتی معالج کو موقع نہیں دیا جا رہا۔ سابق صدر اس وقت ملزم ہیں اور انہیں نیب نے اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف علی زرداری کو جیل میں طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں لیکن بیماری کے باوجود ان کے حوصلہ بلند ہیں۔ ملزم سندھ کا ہے اور اس کو اسلام آباد میں رکھا گیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ موجودہ حکومت نےعوام کو جمہوری اور بنیاد حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ ہمارے جمہوری اور قانونی حقوق چھینے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم احتجاج پر مجبور ہو چکے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک نہیں چل رہا، معیشت نہیں سنبھل رہی ان تمام حالات کا ذمہ دار ایک نالائق آدمی ہے۔


متعلقہ خبریں