’’عمران خان آئندہ انتخابات میں میری نشست سے حصہ لیں‘‘َ اعجاز شاہ کی خواہش

’’عمران خان آئندہ انتخابات میں میری نشست سے حصہ لیں‘‘َ اعجاز شاہ کی خواہش

ننکانہ صاحب: ’’ میری خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان آئندہ کے انتخابات میں این اے-118 ننکانہ صاحب سے حصہ لیں‘‘۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ہم نیوز کے مطابق سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دور میں ڈی جی آئی بی رہنے والے بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب کی عوام کے لیے بہت کام کیا ہے۔

’ جب تک زندہ ہوں کسی کو بھی این آر او نہیں دوں گا‘

انہوں نے کہا کہ میں ننکانہ صاحب کی عوام اور عمران خان کے درمیان مزید حائل نہیں ہونا چاہتا ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام کی بھی خواہش ہے کہ عمران خان یہاں سے آئندہ انتخابات میں حصہ لیں۔

24 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات میں وزیراعظم عمران خان نے ملک کے پانچ مختلف حلقوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے ترجمان نے بھی جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہوگی کہ عوامی امنگوں کے مطابق اپنی نشست عمران خان کے لیے وقف کردوں۔

وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تمام جماعتیں مل کر بھی آزادی مارچ کر لیں، جب تک میں زندہ ہوں کسی کو بھی این آر او نہیں دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک این آراو نوازشریف اوردوسرا آصف زرداری کوملا جس کی وجہ سے ملک کی یہ حالت ہوئی ہے۔

حکمرانوں کو این آر او, ڈیل یا ڈھیل نہیں دیں گے، مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ ملک پر چار گنا قرضہ بلاوجہ نہیں بڑھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں سب نے مل کر ملک کو لوٹا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اقامہ منی لانڈرنگ کا ایک طریقہ تھا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم اور وفاقی وزرا بھی دوسرے ملک میں نوکری کرتے ہیں؟

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے وزیراعظم بننے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں پیشنگوئی کی تھی کہ یہ کرپٹ ٹولہ ایک ہوجائےگا۔


متعلقہ خبریں