آزادی مارچ کا اجازت نامہ جاری کر دیا گیا

آزادی مارچ میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی، سینکڑوں بیمار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے آزادی مارچ کا این او سی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مشروط اجازت نامہ جاری کیا جا رہا ہے اور آزادی مارچ کے شرکا کسی بھی سیاسی جماعت کے بینرز یا پتلے نہیں جلائیں گے۔

پولیس اسپیشل برانچ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی دینے کی مخالفت کی۔

واضح رہے کہ آزادی مارچ کا قافلہ اتوار کو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے امیر مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کراچی سے شروع ہوا جو سندھ کے مختلف اضلاع سے ہوتا ہوا پنجاب میں داخل ہو چکا ہے۔

جے یو آئی ف کی جانب سے آزادی مارچ کے اجازت نامہ کے لیے درخواست دے رکھی تھی جس آج ضلعی انتظامیہ نے قبول کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں حکومت نے اپوزیشن کا آزادی مارچ عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا

اس سے قبل حکومتی کمیٹی اور حزب اختلاف کی رہبر کمیٹی کے درمیان بھی ماہدہ طے پایا جس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا پشاور موڑ کے قریب گراؤنڈ میں ٹھہریں گے اور وہیں جلسہ کیا جائے گا اور آزادی مارچ ڈی چوک یا ریڈ زون میں داخل نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں