بلاول بھٹو، نواز شریف کی عیادت کیوں نہیں کرسکے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

بلاول بھٹو، نواز شریف کی عیادت کیوں نہیں کرسکے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا تو شریف خاندان نے پیغام بھیجا کہ ڈاکٹروں نے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

ہم نیوز کو انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اپنے والد اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی پمز اسپتال اسلام آباد میں عیادت کرنے کے بعد سروسز اسپتال لاہورمیں زیرعلاج پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی عیادت کرنا چاہتے تھے لیکن بوجوہ ایسا نہیں ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو شریف خاندان کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ ڈاکٹر میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ سابق وزیراعظم کی عیادت نہیں کرسکیں گے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اصل میں میاں نواز شریف ذاتی طور پر بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے اجازت نہ دیے جانے کا پیغام پی پی پی قیادت کو بھیجا گیا۔

طبی بنیادوں پر ضمانت لینا چاہتے ہیں مگر آصف زرداری نہیں مان رہے ، بلاول بھٹو

حیران کن امر ہے کہ صرف دو دن قبل ہی قمرالزماں کائرہ کی قیادت میں پانچ رکنی اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ایم ایل (ن) کے قائد کی عیادت کی تھی۔ وفد نے ملاقات میں اپنی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا تھا اور ان کی جلد و فوری صحتیابی کے لیے دعا بھی کی تھی۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی جانب سے شروع کیے جانے والے آزادی مارچ کی حمایت پی پی پی اورپی ایم ایل (ن) کی جانب سے کی گئی ہے۔ اس ضمن میں بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف نے امیر جے یو آئی کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔


متعلقہ خبریں