گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

کاروباری اداروں کے لیے نئی ری فنانس اسکیم متعارف

فوٹو: فائل


کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اینٹی منی لانڈرنگ سیفٹی رجیم مؤثر ہے۔ ایف اے ٹی ایف کے مقررہ نکات پورا کرنے کے لیے مئی اور ستمبر میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2019 کے آغاز سے وسط تک جو طریقہ کار اپنایا وہ بڑی تبدیلی کا حامل رہا تاہم پاکستان کے گرے لسٹ سے اخراج  کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ پیشرفت میں بہتری اور نمایاں طور پر مستحکم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ گرے لسٹ میں شامل ہونے کے بعد اینٹی منی لانڈرنگ کے سلسلے میں متعدد پروگرام بھی کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ خطرات کا تجزیہ کرنے، کنٹرولز اور مالی لین دین کی جاری نگرانی کے لیے ٹیکنالوجیز کا مؤثر استعمال کرنے کی ضرورت ہے اور تجارتی نوعیت کی جدید اور پیچیدہ منی لانڈرنگ ایک چیلنج ہے۔

یہ بھی پڑھیں چاول کی برآمدات کو دو ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر تک لے جانے کا منصوبہ

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی نگراں ٹیموں نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے بینکوں کا معائنہ کیا ہے اور معائنے کے دوران مخصوص مصنوعات کی درآمد اور برآمد کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں