افغانستان میں امن کیلئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی فورم سے خطاب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان دوست کے طور پر افغانستان میں امن لانے کے لیے ہر اقدام کرنے کو تیار ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن کے راستے میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانا ہو گا۔ پاکستان مخلص سہولت کار اور دوست کے طور پر افغانستان میں امن لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات پر تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور خطے میں امن و خوشحالی پاکستان کے قومی مفاد میں ہے جبکہ افغانستان میں شدت پسندی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں بابا گرونانک یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ماضی میں ایک این آر او نوازشریف اور دوسرا آصف زرداری کو ملا جس کی وجہ سے ملک کی یہ حالت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

اُنہوں نے حزب اختلاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام جماعتیں مل کر بھی آزادی مارچ کر لیں جب تک میں زندہ ہوں کسی کو بھی این آر او نہیں دوں گا۔


متعلقہ خبریں