‘حکومت دو دن میں مستعفی ہو جائے گی’



اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عطا الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آزادی مارچ شروع ہوتے ہی حکومتی وزیروں کے پسینے چھوٹ گئے ہیں اور یہ 31 اکتوبر تک مستعفی ہوجائیں گے۔

ہم نیوز کے پروگرام’بڑی بات ود عادل شاہزیب’ میں بات کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ’ ہمیں پلان بی اور سی پر عمل کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی کیوں کہ حکومتی ترجمانوں کی زبانیں لڑکھڑانا شروع ہو گئی ہیں۔

مولانا عطا الرحمان نے کہا حکومتی وزیر اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کہ 31 اکتوبر کا سیلاب اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی مستعفی ہو جائیں گے۔

پروگرام میں حکومتی ترجمان کی حیثیت سے شریک وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہا کہ تمام وزارتیں بلاخوف کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے جے یو آئی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پر امن احتجاج کو نہیں روکا جائے گا، ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں۔


متعلقہ خبریں