اسٹاک مارکیٹ میں 64 پوائنٹس کی کمی

stock-exchange

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج 64 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار 797 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 861 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 123 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 33 ہزار 984 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 144 پوائنٹس تک کا اضافہ بھی دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 34 ہزار کی سطح عبور کر گیا تاہم ابتدائی دو گھنٹے بعد مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگی اور کاروبار کے اختتام تک منفی زون میں ہی رہی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 146 پوائنٹس تک کی کمی بھی رہی تاہم کاروبار کا اختتام 64 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 135,100,090 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,580,563,272 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی

گزشتہ روز پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 204 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 861 پوائنٹس پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں