ربیع الاول کا چاند نظر آگیا: 12ربیع الاول 10 نومبر بروز اتوار منائی جائے گی

پاکستان میں عید الفطر 14 مئی کو ہونے کا امکان

کراچی: ربیع الاول کا چاند نظرآگیا ہے۔ اس بات کا اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ہم نیوز کے مطابق ملک میں ربیع الاول سن 1441 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے جس کے تحت 12 ربیع الاول 10 نومبر 2019 بروز اتوار کو پوری عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

ربیع الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت مفتی منیب الرحمان نے کی۔ ذرائع کے مطابق زونل رویت ہلال اسلام آباد کمیٹی نے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد میں ربیع الاول کا چاند نظر آگیا  ہے ۔ چاند کی رویت سے متعلق باضابطہ اعلان چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کیا۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند 28 اکتوبر کی شب آٹھ بجکر 38 منٹ پر پیدا ہوگیا تھا جو 29 اکتوبر کو غروب آفتاب کے بعد 72 منٹ تک افق پرموجود رہا تھا۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اراکین نے اپنے اپنے مقامات سے اجلاس میں شرکت کی۔

ہم نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں مطلع جزوی طور پرابرآلود رہے گا۔


متعلقہ خبریں