’نواز شریف کی حالت خطرے میں ہے‘

نوازشریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہو رہی، ڈاکٹر یاسمین

فائل فوٹو


لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے تاحیات قائد زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ ہارٹ اٹیک اور پلیٹ لیٹس کی کمی سے نواز شریف کے گردے شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم کے بلڈ پریشر اور شوگر کنٹرول نہیں ہو رہی۔

ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کے متعدد سکینز اور بایوپسی میں تاخیر سے حالت متاثر ہورہی ہے۔

دوسری جانب ذرائع سے اطلاعات آ رہی ہیں کہ میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد میں اضافہ کیلئے سٹریرائڈ انجیکشن سولو میڈرول 250 ایم جی تجویز کیا ہے جو ایک صبح 10 بجے اور دوسرا بارہ گھنٹے بعد لگے گا۔

نواز شریف کے رینل فنکشنل ٹیسٹ (RFT) رپورٹ میں بلڈ یوریا اور کریٹینین معمول سے زیادہ آیا ہے۔ بلڈ یوریا کی نارمل مقدار 50 سے کم ہونی چاہئے جبکہ ان کیے ٹیسٹ کے نتائج میں یہ مقدار 63 ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پلیٹ لیٹس سیلز بڑھانے کیلئے سٹریرائڈ انجکشن سولو میڈرول دینے سے گردے بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔

ان کا بلڈ پریشر اور شوگر بھی قابو میں نہیں ہے، انہیں گزشتہ کئی سالوں سے گردوں میں درد اور پتھریوں کا بھی سامنا ہے۔


متعلقہ خبریں