وفاقی کابینہ کی ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ قائم کرنے کی منظوری

وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی فورم سے خطاب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے دوران فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سیکرٹریٹ قائم کرنے پر کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ کابینہ ڈویژن سے وزارت اطلاعات کو دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت خصوصی کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی جس کا رکن وفاقی وزیر حماد اظہر کو بنایا جائے گا۔

اجلاس کے دوران ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا جس کے سربراہ حماد اظہر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے ہیلتھ کیئر مینجمنٹ ایکٹ 2019 اور سوئی سدرن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی تنظیم نو کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری بھی دی گئی۔


متعلقہ خبریں