اداکارعلی ظفر کا میشا کی گواہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع


لاہور:اداکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان عدالتی جنگ جاری ہے، لاہور ہائیکورٹ نے گلوکار کی درخواست پر معروف ماڈل کی گواہ علینہ غنی اور فریقین سے جواب طلب کر لیاہے۔

شوبز کے دو معروف ستاروں کے مابین قانونی جنگ طول اختیار کر گئی، علی ظفر نے میشا شفیع کی گواہ علینہ غنی کے خلاف سے رجوع کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ میشا شفیع کی گواہ علینہ غنی و دیگر کے خلاف کمپین چلانے پر ایف آئی اے میں درخواست دی، علینہ غنی نے غلط بیانی کرتے ہوئے کارروائی رکوانے کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش پر علینہ غنی کے خلاف ضابطہ فوجداری کی دفعہ 476 کے تحت کارروائی کی جائے، جس پر عدالت نے فریقین سے دو ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔

علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ کے ہتک عزت دعوی کی شنوائی سیشن کورٹ میں ہوئی ، اداکارہ صبا حمید نے بیٹی میشا شفیع کے حق میں بیان قلمبند کرایا، صبا حمید نے کہا کہ میشا کو عوام کے سامنے یہ بات رکھ کر سو فیصد خسارہ ہوا، میشا نے اپنا جذباتی، عوامی ، اقتصادی اور دوستی کا بھی نقصان کیا،، فاضل جج نے بیان ریکارڈ ہونے کے بعد کارروائی دو نومبر تک ملتوی کر دی ۔

یہ بھی پڑھیے: ’میشا شفیع علی ظفر کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتی ‘

واضح رہے کہ ہراسگی کے معاملے پر ہائی کورٹ نے چند روز پہلے میشا شفیع کی گورنر پنجاب کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کر دی تھی،

گلوکارہ میشا شفیع  نے اپیل میں موقف اپنایا تھا کہ صوبائی محتسب کو مناسب فورم قرارنہ دیتے ہوئے درخواست مسترد کی گئی جبکہ جنسی ہراسگی کیلئے مالک اور ملازم ہونا ضروری نہیں، کام کی جگہ پر ہراسگی کیخلاف صوبائی محتسب سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں