کیوبا کے نائب صدر کا قومی ادارہ صحت اسلام آباد کا دورہ


اسلام آباد: کیوبا کے نائب صدر  ڈاکٹر رابرٹو مورالس اوجیڈا قومی ادارہ صحت اسلام آباد کا دورہ کیاہے ، اس موقع پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

ترجمان وزارت قومی صحت کے مطابق این آئی ایچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجرجنرل پروفیسر عامر اکرام نے ادارے کی کارکردگی منصوبوں اور آصلاحات پر بریفنگ دی ۔

اس موقع پر میجرجنرل عامر اکرام نے کہا کہ ادارہ ویکسین کی تیاری اور بیماریوں کی روک تھام کے حوالے سے اہم قومی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

میجر جنرل عامر اکرام نے کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا کی قیادت میں قومی ادارہ صحت میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جا  رہی ہیں۔ اصلاحات کے ذریعے اس ادارے کو عالمی معیار کے مطابق استوار کیا جارہاہے۔

کیوبا کے نائب صدر نے ادارے کی  کارکردگی کو سراہا ادراے کے ساتھ کام میں دلچسپی کا اظہاربھی کیا۔ کیوبا کے نائب صدر ڈاکٹر رابرٹو مورالس اوجیڈا نے ویکسین کی تیاری کے پلانٹ اور لیبارٹریز کا دورہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی سفیر تھامس ڈریو کا قومی ادارہ صحت کا دورہ

اس موقع پر کیوبا کے نائب صدر نے کہا کہ قومی ادارہ صحت صحت عامہ کے شعبے میں اہم ذمہ داری نبھا رہا ہے ۔

 


متعلقہ خبریں