پاکستان پیپلز پارٹی کا وزیراعظم عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ

وزیر اعظم کا دورہ لاہور، صوبائی وزرا کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع

فائل فوٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کا وزیراعظم عمران خان سے فوری استعفے کا مطالبہ سامنے آیاہے ۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہاہے کہ اس سے پہلے کہ عوام گریبان پکڑ کر بائر پھینکیں عمران خان استعفے دیں ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے منگل کو اہنے بیان میں کہا ہے کہ مہنگائی ، بیروزگاری ،معاشی بدحالی کےخلاف تحریک کااغاز ہو گیا ہے۔ سندھ سے لوگوں کا اسلام آباد کی طرف بڑھتا سمندر حکمرانوں کو بہا لےجائیگا ۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاری مہنگائی بھوک افلاس سے تنگ عوام حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے ۔

سید نیر بخاری نے کہا کہ عمران نیازی حق حکمرانی کھو چکے ہیں نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے خلاف ملک گیر تاجر ہڑتال سے شٹر ڈاؤن ہے۔پیپلزپارٹی رہنما نیر بخاری نے مزید کہا کہ خوشحال پاکستان کے دعویداروں نے معیشت بدحال کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے چنگل میں دے دی گئی ہے مزدور کسان محنت کش کیلئے جینا مشکل بنا دیا گیا ہے ۔

سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نالائق کپتان عمران خان اور نااہل ٹیم کا آخری وقت قریب ہے عمران خان اور غیرجمہوری آقاؤں کے آلہ کاروں کی حکومت کے خاتمے کا مقصد جمہوریت کی بالادستی کا قیام ہے۔

نیر بخاری نے کہا کہ عمران خان اور خوفزہ بریگیڈ کی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں ۔ شہری بجلی گیس بل اور ٹیکس ادا کرنے سے مجبور کر دئے گئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری حنرل سید نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکٹرانک میڈیا پر پابندیوں کی مزمت کرتی ہے آزادی اظہار پر قدغن منظور نہیں پیپلز پارٹی نےآزادی صحافت کیلئےجانوں کی قربانیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، بلاول بھٹو زرداری


متعلقہ خبریں