نیب لاہور نے نواز شریف کے ذاتی معالج کو تنبیہی خط بھیج دیا

فوٹو: فائل


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے ارسال کردہ خط کو حقائق کے منافی اور ہرزہ سرائی کے مترادف قرار دیا ہے۔ نیب لاہورکی جانب سے اس ضمن میں انہیں تنبیہی خط بھیج دیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو، نواز شریف کی عیادت کیوں نہیں کرسکے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے اپنائے جانے والے مؤقف پر نیب لاہور نے سخت ردعمل دیتے دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آپ کی جانب سے نیب کو ارسال کیے گئے خط میں جو دعوے کیے گئے ہیں وہ حقائق کے منافی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے اپنے تنبیہی خط میں لکھا ہے کہ نیب سے آپ کو ہمیشہ میاں نواز شریف کے معائنے کی اجازت ملتی رہی ہے جس کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔

نیب لاہور کے مطابق ڈاکٹر عدنان کو بخوبی معلوم ہے کہ نیب کی جانب سے میاں نواز شریف کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آپ جانتے ہیں کہ جو طبی سہولتیں دی گئیں ان میں کارڈیک ایمبولینس، ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم اور میڈیکل سے متعلقہ دیگر سہولتیں شامل ہیں۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج کو بھیجے گئے خط میں لکھا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق آپ نے 11، 19 اور 21 اکتوبر کو میاں نواز شریف کا نیب لاہور میں بذات خود تفصیلی معائنہ کیا۔

ڈاکٹر عدنان کو مخاطب کرتے ہوئے نیب لاہورنے مؤقف اپنایا ہے کہ نیب کی جانب سے دی گئی اجازت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے میاں نواز شریف کو روزانہ کی بنیاد پر دوائیں آپ خود فراہم کرتے رہے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق نیب لاہورنے لکھا ہے کہ میاں نواز شریف کے خون کے نمونے اور دیگر ٹیسٹس کرانے کی سہولتیں آپ کی منشا کے مطابق فراہم رہیں جس پر آپ عملدرآمد بھی کرتے رہے ہیں۔

نواز شریف کی مشروط ضمانت منظور

نیب لاہور نے اپنے خط میں کہا ہے کہ آپ کو معلوم ہے کہ میاں نواز شریف کو گھر سے من پسند کھانا منگوانے کی فراخدلانہ اجازت بھی دی گئی جو گیارہ اکتوبر سے 21 اکتوبر تک وہ حاصل کرتے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں