لاہور: آزادی مارچ کے شرکا کے لیے 200 دیگوں کی تیاری

لاہور: آزادی مارچ کے شرکا کے لیے 200 دیگوں کی تیاری

لاہور: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والے آزادی مارچ کے شرکا کے لیے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

آزادی مارچ کے شرکا پر مشتمل قافلہ کل لاہور میں داخل ہو جا ئے گا

ہم نیوز کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا عبدالنعیم نے بتایا ہے کہ شرکائے قافلہ کے لیے تقریباً 200 دیگیں تیار کرائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رضا کار از خود بسوں، کاروں اور گاڑیوں میں سوار شرکا کو لاہور کے داخلی راستوں پر کھانوں کے پیکٹ فراہم کریں گے۔

جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی زیر قیادت شروع ہونے والا سیاسی جماعتوں کا آزادی مارچ ہم نیوز کے مطابق کچھ دیر قبل میاں چنوں پہنچا تو سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں و کارکنان سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے شاندار استقبال کیا۔

ہم نیوز کے مطابق نیشنل ہاٸی وے پر واقع باٸی پاس کے مقام پہ جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپنے کنٹینر سے ہاتھ ہلا کر شہریوں، شرکائے قافلہ اور کارکنان کو سلام کیا اور کی جانے والی شدید نعرے بازی کا آہستہ آہستہ جواب بھی دیا۔

آزادی مارچ: اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

شرکا اور استقبالیہ کارکنان نے اس موقع پر جمعیت العلمائے اسلام زندہ باد اور پاکستان مسلم لیگ زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے بھی لگائے۔

ہم نیوز کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا نے ساہیوال کی جانب اپنا سفر جاری رکھا ہوا ہے جہاں پروگرام کے تحت وہ مختصر قیام بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں