الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملے پر مشاورتی اجلاس

صدارتی انتخاب

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے ممبران کی تقرری کے حوالے سے مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین سینیٹ سردار صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر قانون فروغ نسیم، وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی، سیکرٹری قانون، سیکرٹری پارلیمانی امور اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے ممبران کی تقرری کے معاملے کو قانون اور آئین کے مطابق حل کیا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت عدلیہ اور قانون کا احترام کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فریال تالپور نااہلی کا معاملہ: الیکشن کمیشن نے 4 نومبر کو سماعت مقرر کردی

اجلاس میں معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لئے حزب اختلاف سے مشاورت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اسد قیصر نے کہا کہ معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔ اٹارنی جنرل آف پاکستان اور قانونی ماہرین سے رائے مانگی ہے۔


متعلقہ خبریں