کراچی میں ڈینگی بے قابو، مزید 4 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل


کراچی: شہر قائد میں ڈینگی وائرس بے قابو ہو گیا ایک ہی روز میں ڈینگی سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کر گیا اور ڈینگی سے ہونے والی اموات میں اچانک ہی اضافہ ہو گیا۔

کراچی کے نجی اسپتال میں مزید دو افراد ڈینگی کی وجہ سے دم توڑ گئے۔  گلبہار کی رہائشی 57 سالہ گلنار بیگم اور نارتھ کراچی کی 50 سالہ سعیدہ خاتون ڈینگی کے باعث جاں بحق ہو گئیں۔

اس سے قبل ڈیفنس کے رہائشی 82 سالہ سرفراز حسین اور گلبہار کی رہائشی 35 سالہ افشاں آصف جاں بحق ہوئی تھیں۔ جس کے بعد رواں سال سندھ میں ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد 27 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں کی ہڑتال دوسرے ماہ میں داخل

سندھ ڈینگی کنٹرول پروگرام رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 247 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جن میں 225 افراد کراچی جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع کے 22 افراد شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں