انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی: انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر

انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی: انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر

اسلام آباد: انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ یہ بات پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ترجمان نے بتائی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں آنے والی خرابی کے باعث ملک کے مختلف علاقوں کے انٹرنیٹ میں خرابی پیدا ہوئی ہے اور سروس شدید متاثر ہے۔

انٹرنیٹ سروس معطلی کے زیادہ واقعات بھارت میں ہوئے، یونیسکو رپورٹ

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پی ٹی سی ایل اس ضمن میں متعلقہ عالمی اداروں کے ساتھ مل کر خرابی کی جگہ جاننے کی کوشش کررہا ہے۔

ہم نیوز نے پی ٹی اے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جلد ہی خرابی کو دور کرکے انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنا لیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں