افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ: چھ جوانوں اور ایک خاتون سمیت گیارہ زخمی

افغان سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ: چھ جوانوں اور ایک خاتون سمیت گیارہ زخمی

راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں چھ فوجی جوانوں اور ایک خاتون سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرکے افغان سیکیورٹی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا ہے۔

افغانستان میں ایک اور پاکستانی شہری این ڈی ایس کے ہاتھوں اغوا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے چترال کے گاؤں اروندو کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔  افغان فورسز نے  ضلع ناری سے مارٹرز اور بھاری مشین گنوں سے فائرنگ کی۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان فورسز کی فائرنگ سے چھ فوجی اہلکاروں اور ایک خاتون سمیت پانچ  شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں افغان سرحدی چوکیوں کندکسی و دلبر کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا اور چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ عسکری سطح پرہونے والے رابطوں کے نتیجے میں فائرنگ کا جاری سلسلہ رک گیا ہے۔

افغانستان میں امن کیلئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں، عمران خان

پاک افغان سرحد پر پاک فوج باڑ لگانے کے کام میں مصروف ہے۔ اس دوران اٖفغانستان کی جانب سے متعدد مرتبہ شرپسندوں نے فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کئی جوان شہید ہوچکے ہیں جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں