عالمی سب میرین کیبل فالٹ کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سروس شدید متاثر

عالمی سب میرین کیبل فالٹ کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سروس شدید متاثر

کراچی: بین الاقوامی سب میرین کیبل فالٹ کی وجہ سے انٹرنیٹ کی سروس شدید متاثر ہورہی ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق فنی خرابی کی وجہ سے صارفین کوانٹرنیٹ براؤزنگ میں مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں سلو سروس کی شکایات پیدا ہورہی ہیں۔

انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی: انٹرنیٹ کی فراہمی متاثر

ہم نیوز کے مطابق انٹرنیشنل سب میرین کیبل کی فنی خرابی دور کرنے کے لیے تیکنیکی ٹیمیں کام کر رہی ہیں اور امکان ہے کہ بہت جلد فنی خرابی کو دور کرلیا جائے گا۔

انٹرنیٹ سروس میں پیدا ہونے والی خرابی پر پی ٹی سی ایل نے اپنے صارفین سے معذرت بھی کی ہے۔

انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں خرابی کے سبب انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ترجمان نے بھی شام میں معذرت کی تھی۔

انٹرنیشنل سب میرین کیبل میں آنے والی خرابی کے باعث ملک کے مختلف علاقوں کے انٹرنیٹ میں خرابی پیدا ہوئی ہے اور سروس عملاً شدید متاثر ہے۔


متعلقہ خبریں