ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کو نوازشریف سے ملاقات سے روک دیا


لاہور: جمعیت علمائے اسلام ف (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹرز نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے میاں نواز شریف کی عیادت اورانہیں آزادی مارچ کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لئے ملاقات کرنی تھی۔

اس ضمن میں بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میری میاں نواز شریف سے ملاقات کی بہت خواہش تھی تاہم ان کی خرابی طبیعت کے باعث ملاقات نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے بتایا کہ میاں نواز شریف سے ملاقات کی ممانعت ڈاکٹرز نے کی ہے۔

آزادی مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفیٰ کے ساتھ ساتھ پوری پارلیمنٹ کا جانا ہی ہمارا مطالبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ ایک تحریک کا نام ہے، اسلام آباد پہنچنے اور مطالبات پورے نہ ہونے پر تحریک کو مزید سخت کیا جائے گا۔

واضح رہے جمعیت علماء اسلام ف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان آج آزادی مارچ کے لیے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

کراچی سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے آزادی مارچ کے شرکا آج (بروز بدھ)  شب راولپنڈی پہنچیں گے، شرکائے قافلہ رات کو راولپنڈی میں قیام کریں گے جس کے بعد دوسرے دن وہ اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

لاہور: آزادی مارچ کے شرکا کے لیے 200 دیگوں کی تیاری

ہم نیوز کے مطابق جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کے لیے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے مقامی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو مقامات پر تمام حزب اختلاف کی جماعتیں مشترکہ طور پر قافلے والوں کا استقبال کریں گی۔

ذرائع کے مطابق کیے جانے والے فیصلے کے تحت ایک بڑا کیمپ روات ٹی چوک پر قائم کیا جائے گا۔ یہ کیمپ پی ایم ایل (ن)، پی پی پی اور جے یو آئی (ف) مشترکہ طور پر قائم کریں گی۔

ہم نیوز کے مطابق دوسرا استقبالیہ کیمپ 26 نمبر چنگی پر قائم کیا جائے گا۔ اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے روات میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری شرکائے ازادی مارچ کا استقبال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق 26 نمبر چونگی پر انجم عقیل سمیت دیگر رہنما آزادی مارچ کے شرکا کا استقبال کریں گے۔ استقبالیہ کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق منعقدہ اجلاس میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری، انجم عقیل اور جمیعت العلمائے اسلام (ف) کے عبدالمجید ہزاروی نے شرکت کی۔

ترجمان جے یو آئی (ف) راولپنڈی حافظ ضیااللہ کے مطابق آزادی مارچ لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ راولپنڈی پہنچے گا۔ آزادی مارچ کے شرکا  مری روڈ راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

آزادی مارچ: اسلام آباد کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ہم نیوز نے ضلعی ترجمان حافظ ضیا اللہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ آزادی مارچ کے شرکا ٹی چوک اسلام آباد یا لیاقت باغ راولپنڈی میں قیام کریں گے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنماؤں نے آزادی مارچ کومری روڈ راولپنڈی سے گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے جڑواں شہروں کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں