اسٹاک مارکیٹ میں 36 پوائنٹس کی کمی


اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج 36 پوائنٹس کی کمی کے بعد 33 ہزار 761 پوائنٹس پر بند ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں ملاجُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 797 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی کاروبار میں تیزی نظر آئی۔

کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 81 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 100 انڈیکس 33 ہزار 878 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتی نظر آئی جبکہ کاروبار کے دوران سب زیادہ اضافہ 154 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 33 ہزار 951 پوائنٹس پر بھی دیکھی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 127 پوائنٹس کی کمی بھی رہی تاہم کاروبار کا اختتام 36 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 78,704,160 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت 4,043,728,414 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6.56 روپے تک ردوبدل کی تجویز

گزشتہ روز منگل کو بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 64 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 33 ہزار 797 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں