وزیراعظم کی نواز شریف کی بیماری کو موضوع نہ بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف کی بیماری کو موضوع نہ بنایا جائے۔

وزیراعظم کی صدارت پارٹی اور حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس کے حزب اختلاف کے آزادی مارچ کا بھرپور سیاسی مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں آزادی مارچ کے پس پردہ حزب اختلاف کے مقاصد میڈیا میں بے نقاب کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر شرکا نے اظہار خیال کیا کہ آزادی مارچ سے سیاسی عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو حکومت کی معاشی کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ کراچی سے 27 اکتوبر کو روانہ ہوا تھا جس کی منزل اسلام آباد ہے۔

آزادی مارچ کے شرکا آج راولپنڈی پہنچیں گے جبکہ کل یہ اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے زیر اہتمام اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کے لیے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے مقامی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دو مقامات پر تمام حزب اختلاف کی جماعتیں مشترکہ طور پر قافلے والوں کا استقبال کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ایک بڑا کیمپ روات ٹی چوک پر قائم کیا جائے گا۔ یہ کیمپ پی ایم ایل (ن)، پی پی پی اور جے یو آئی (ف) مشترکہ طور پر قائم کریں گی۔

دوسرا استقبالیہ کیمپ 26 نمبر چنگی پر قائم کیا جائے گا جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے روات میں ڈاکٹر طارق فضل چودھری شرکائے آزادی مارچ کا استقبال کریں گے۔

پارٹی کے ضلعی ترجمان حافظ ضیا اللہ کے مطابق شرکا ٹی چوک اسلام آباد یا لیاقت باغ راولپنڈی میں قیام کریں گے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنماؤں نے آزادی مارچ کومری روڈ راولپنڈی سے گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آزادی مارچ کے حوالے سے جڑواں شہروں کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔


متعلقہ خبریں